حیدرآباد۔3نومبر(اعتماد نیوز)تلنگانہ میں برقی مسائل کے حل کے لئے آج ایک
اہم پیش رفت اس وقت ہوئی جب تلنگانہ اور چھتیس گڑھ حکومت کے درمیان برقی
معاہدہ قرار پایا۔ چنانچہ وزیر اعلی کے چندرا شیکھر راؤ کے دو روزہ دورہ
کے آج دوسرے دن چھتیس گڑھ ریاست کی جانب سے
تلنگانہ ریاست کو ایک ہزار میگا
واٹ برقی کے فروخت کا معاہدہ ہوا ۔ جس پر دونوں ریاستوں کے وزرائے اعلی
نے دستخطیں کیں ۔ اس موقع پر کے سی آر نے کہا کہ چھتیس گڑھ ریاست سے
تلنگانہ کے قدیم تعلقات ہیں۔ انہوں نے چھتیس گڑھ وزیر اعلی رمن سنگھ اور
انکے دیگر وزرا کو تہنیت پیش کی۔